مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف اعلی وفد کے ہمراہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ماسکو میں روس، شام اور ایران کے وزراء خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں شام میں جاری دہشت گردی اور خونریزی کو روکنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گآ کیونکہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شام میں دہشت گردی اور خونریزی جاری رکھنے کے حق میں ہیں اور شام سے دہشت گردی کے خاتمہ میں انھیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ سہ فریقی اجلاس کے بعد روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف سے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ شام کے بارے میں روس اور ایران کا مؤقف ایکدوسرے سے بہت قریب ہے لہذا دونوں ممالک شام میں جاری دہشت گردی کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی بہت کوشش کرچکے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شام میں دہشت گردی کو جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔
آپ کا تبصرہ